پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ملک لیاقت خان نے اٹک جیل سے رہائی کے بعد کے پی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن دونوں اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری رہائی کے لیے آواز اٹھانے پر سب کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ساری مصیبتوں کی جڑ محسن نقوی ہیں۔
ملک لیاقت نے کہا کہ “ہمارے سامنے سارا اسکرپٹ ڈرامہ کا لکھا گیا تھا۔”انہوں نے اپنی گرفتاری کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ “مجھے ایک سابق وزیر کہا گیا ، جس پر میں نے سوال کیا کہ ایکس منسٹر کیوں کہا گیا، تو جواب آیا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ چکا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “جو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا گیا، وہ بیان نہیں کرسکتا۔” ملک لیاقت نے مزید کہا کہ “ہمیں 12 دن تھانے میں غیر قانونی رکھا گیا، اور پھر ان لوگوں نے مجھے اور سرکاری ملازمین کو ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔”انہوں نے پنجاب پولیس اور خیبرپختونخوا پولیس کے بارے میں کہا کہ “آج پنجاب پولیس نے جو کے پی پولیس کے ساتھ کیا، کل اسلام آباد پولیس یہاں کیسے آئے گی؟” ملک لیاقت نے سیاسی کارکنان کے ساتھ پولیس جوانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کا ذکر کیا اور کہا کہ “عدالت میں جب ہم بیٹھے تھے تو ہمارے سامنے فون کیا گیا کہ راستہ تبدیل کرنا ہے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں