کالج کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ’جعلی امی‘ 6کا روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے کالج کی طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلانی والی ملزمہ سارا خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ خاتون کو کراچی سے اٹھائے جانے کے 10 دن بعد لاہور سے گرفتاری ظاہر کی گئی تھی۔ پولیس نے 22 اکتوبر کو ملزمہ سارہ خان کو کراچی سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا تھا۔ پولیس نے اسی دن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والی سارہ خان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

جج منظرعلی گل نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔ سارہ خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے طلبہ و طالبات مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور مذکورہ کالج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں 27 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close