سابق کپتان بابر اعظم کو اہم اعزازحاصل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کا کرکٹ بیٹ آسٹریلیا کے لانگ روم میں لیجنڈری کھلاڑیوں کے بیٹس کے ساتھ رکھا جائے گا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا جس کے بعد انہوں نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا۔

ایم سی جی حکام کے مطابق بابر اعظم کا بیٹ لانگ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔اس حوالے بابر اعظم کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیسبک پر پوسٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ لانگ روم میں لیجنڈز کے درمیان میرا بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے۔ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close