عمران خان کی بہنوں کو بڑا ریلیف مل گیا

5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج اور اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے درج مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتیں 8 نومبر تک منظور کرلی گئیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب پولیس کو عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ، مستی گیٹ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close