سلمان اکرم کی پی ٹی آئی اراکین سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پنجاب کے اراکین اسمبلی کا خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی جانب سے مداخلت کا شکوہ کیا اور کہا کہ شیر افضل مروت اور علی امین گنڈاپور نے مشاورت کے بغیر احتجاج کی کال دی تھی۔پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب کی سیاسی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی۔سلمان اکرم راجہ نے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اراکین اسمبلی نے ملک احمد خان بھچر کی کارکردگی کو سراہا اور لاہور کی تنظیم کے غیر فعال ہونے کا بھی ذکر کیا۔ اراکین اسمبلی نے لاہور تنظیم بارے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close