انسداددہشتگردی عدالت سے اعظم سواتی کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اعظم سواتی کیخلاف ایک نئی ایف آئی آر سامنے آ گئی ،جج نے کہاکہ ایک مقدمہ میں آرڈر موجود تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج ہے،وکیل نے کہاکہ یہ ایف آئی آر تو ریکارڈ پرتھی ہی نہیں،جج نے کہاکہ آپ ریکارڈ دیکھ لیں اور ایف آئی آر پڑھ لیں پھر اس معاملہ کو دیکھ لیتے ہیں،ایڈووکیٹ سہیل نے کہاکہ ہم ان کیخلاف توہین عدالت میں جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے 2مقدمات کی تفصیل چھپائی گئی،تفتیشی افسر نے کہا کہ اعظم سواتی اس ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہیں،جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ اس ایف آئی آر میں گرفتاری کب ڈالی،تفتیشی افسر نے کہاکہ اس کیس میں گرفتاری کل ڈالی ہے،اعظم سواتی پر احتجاج کیلئے مالی معاونت کا الزام ہے،اعظم سواتی پر تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر 5اکتوبر کو درج کی گئی۔

وکیل نے کہاکہ اعظم سواتی 5اکتوبر کو گرفتار ہوئے 8اکتوبر کو ہائیکورٹ سے مقدمہ کی تفصیلات کیلئے رجوع کیا، تفتیشی افسر نے کہاکہ تفصیلات کی محرر سے رپورٹ لی گئی، اس کیخلاف محکمانہ کارروائی کریں گے،جج نے کہاکہ اعظم سواتی کیخلاف تمام کیسز ایک جیسے ہیں، سب میں 8،8دن کا ریمانڈ ملا، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کوک اس کیس میں جسمانی ریمانڈ نہیں چاہئے،تفتیشی افسر نے کہاکہ ہمیں جسمانی ریمانڈ نہیں چاہئے، جوڈیشل کردیں،عدالت نے اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close