پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، کب ؟ جانیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے یہ فوجی عدالتیں بنانا چاہ رہے ہیں، تاکہ ہمیں کسی تاریک کمرے میں سزائیں ہوں اور اپیل کا حق بھی نا ہو۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، یہ دنیا سے چھپانا چاہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولتیں نہیں دی جا رہیں، توہین عدالت ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close