پٹرول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی نے حکومت سے فوری طور پر پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 30 روپے کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے، فوری طور پر پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ ‏پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے، جو ایک ناجائز ٹیکس ہے اسے ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔مزید برآں نائب امیرجماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور انوار الحق کاکڑ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ضد، انا اور مفادات کو ترک کرتے ہوئے سیاسی بحران کا سیاسی حل نکالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close