اسد عمر نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت دیدی

لاہور ( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت دیدی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا ان کے بارے میں غلط خبریں چلائی جارہی ہیں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی جوائن کرلی ہے، وہ دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔فواد چوہدری سے متعلق سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری بہت گولہ باری کر رہے ہیں انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل فواد چوہدری کے بھائی اور عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں عمران خان نے فواد چوہدری کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فواد چوہدری سے کہیں پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید سے باز رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close