ایم ڈی کیٹ امتحان دینے والے طلبہ کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینےکا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ماہ میں دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔ طلبا نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی ریلیف کے باعث ان کا مستقل خراب ہونے سے بچ گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نصاب سے باہر سوالات کے خلاف متاثرہ طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے۔عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر طلبا کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔ متاثرہ طلبا کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ امتحان میں 30 سوالات نصاب سے باہر کے تھے، یہی وجہ تھی کہ اسلام آباد میں صرف تین لوگوں کا رزلٹ 190 سے اوپر آیا دوسری طرف پنجاب میں 2800 طلبا ہیں ان کا مقابلہ کیسے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close