شادی کی تقریبات میں ڈانس پر پابندی کی قرارداد پیش

شادی کی تقریبات میں خواجہ سراءاورخواتین کے ڈانس اوربدسلوکی کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی مشادی کی تقریبات میں ڈانس پر پابندی کی قرارداد پیش
یں پیش کر دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن حمیدہ میاں نے ایوان میں قرارداد پیش کی ، سپیکر ملک محمداحمد خان نے قرارداد ترمیم کیلئے کمیٹی کے سپردکردی ہے۔

حکومتی رکن حمیدہ میاں نے قرار داد کے متن میں لکھا کہ کسی معاشرے میں تقریبات معاشرتی وثقافتی تعلیمات کی آئینہ دارہوتی ہیں، شادیوں میں رقص کی محفلیں اورسوشل میڈیا پربراہ راست نشرکرناعام ہے، ان محافل میں رقص کےنام پربھرپورمجروں کا اہتمام کیا جاتا ہے، شراب کےنشے میں دھت شرکاءغیراخلاقی حرکات کےمرتکب ہوتے ہیں۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین رقاصاؤں اورخواجہ سراؤں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوتے ہیں، وفاقی وصوبائی حکومت ایسی محفلوں پرفی الفورپابندی عائد کرے، ایسےواقعات کی روک تھام کےلیےباقاعدہ قانون سازی عمل میں لائی جائے، ایسے واقعات کےتدارک کیلئےمتعلقہ اداروں کو نوٹس لینےکاپابند کیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں