اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت ، عوام کیلئے اہم ہدایات جاری

لاہور: پنجاب میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کو قابو کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہنگامی بنیادوں پر ماحولیاتی قوانین کے نفاذ اور عوام کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والی اسموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سیاہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور چمنیوں کو بند رکھا جائے۔ مزید یہ کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں اسموگ کے باعث حد نگاہ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ شہریوں کو آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن کی شکایات کا سامنا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر لاہور میں ایک ہنگامی ٹریفک پلان بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں