اہم تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے افسر اور سیکریٹری، فیڈرل پبلک سروس کمیشن سید حسنین مہدی 9اگست 2025 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔ سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر زین العابدین انصاری کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ سمندر پار پاکستانیز محمد سلیم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹر عاصم حسین کا تبادلہ کر کے اُنہیں او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنایا گیا ہے ۔

پراونشل مینجمنٹ سروس، خیبر پختونخوا حکومت گریڈ 18کے عبیداللہ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر 3سال کیلئے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (ایگزیکٹو کیڈر) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر زرغن شہزاد کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وزارتِ مذہبی اُمور ڈویژن، سیکشن افسر امجد علی کا مذہبی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکشن افسر ظہیرالدین بابر کا داخلہ ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close