طالبعلموں کیلئے سودکے بغیر بائیکس؟ خوشخبری آگئی

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کےمطابق بائیکس کی ڈیلیوری مزید تیز کرنے کے لئےمختلف تجاویز پر بھی غورکیا گیا،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نےسکیم کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہناتھا کہ کچھ ہفتوں سے بائیکس کی ڈیلیوری میں غیر معمولی تیزی آئی ہے،ہزاروں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس ڈیلیوری مکمل ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close