غریب کی زندگی عزاب، گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 سے 80 روپے کلو اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت 370 سے بڑھ کر 450 روپے کلو ہوگئی ہے۔کوکنگ آئلز کی قیمت میں 440 سے 530 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل 900 ڈالرز سے بڑھ کر 1200 ڈالرز فی ٹن پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں مرغی کا گوشت 100 روپے فی کلو تک کم ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج چکن کی فی کلو قیمت 539 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close