27ویں آئینی ترمیم، عطا تارڑ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم نہ زیرغور ہے نہ ہی حکومتی سطح پر ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی چار، پانچ دھڑوں میں منقسم ہے، ان کے ماضی کے احتجاج کی کال بھی ناکام ہوئیں، اس بار بھی ہم ان کی احتجاج کی کال پر پرُسکون ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close