پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی ) پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان، خام مال اور انوینٹری کی کمی کا سامنا ، کمپنی کی جانب سے پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا اور پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا۔انڈس موٹرز کمپنی نے کارمینوفیکچرنگ پلانٹ3 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خام مال اور انوینٹری کی کمی کا سامنا ہے، کمپنی کاپروڈکشن پلانٹ کل سے 31 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل رہے گا۔ اعلامیے میں کہنا ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی نے پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کیا،اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق امپورٹس پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے آٹو انڈسٹری بحرانی صورتحال کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close