طلباء تنظیموں میں جھگڑا، متعدد طلبہ زخمی

لاہور میں جامعہ پنجاب کے لاء کالج میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ہاتھا پائی اور پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔

دونوں تنظیموں کے درمیان جھگڑا لاء کالج میں ایونٹ ختم ہونے کے بعد ہوا، لاء کالج کی کینٹین میں ایک طلباء گروپ کی حلف برداری کی تقریب تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب کے اختتام پر دوسرے طلباء گروپ نے کلچرل ایونٹ شروع کر دیا، جس پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا جو تھوڑی دیر بعد ختم ہوگیا۔

اسی دوران طلبہ ہیلے کالج پہنچے جہاں جھگڑا پھر شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close