پرویز الہی کیلئے بری خبر آ گئی

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیرون ملک سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی گئی ۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر پرویز الہیٰ کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سفارش کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close