مریم نواز نے سالگرہ کہاں منائی؟

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب منائی گئی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق ایشوز وزیرِ اعلیٰ کی ریڈ لائن ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنی سالگرہ کے دن بھی حافظ آباد میں کسان کارڈ تقسیم کرنے گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحفظ دینے کے لیے بے شمار پروگرام شروع کر رہے ہیں، ان میں پیس ایمبیسڈر انٹرن شپ پروگرام اور سیف اسپیسز رپورٹنگ یونٹس جیسے پروگرام شامل ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیف اسپیسز رپورٹنگ یونٹس قائم کیے جائیں گے۔

حنا پرویز بٹ نے یہ بھی کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وائلنس اگینسٹ ویمن کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close