قاضی فائز عیسیٰ فیملی سمیت کہاں پہنچ گئے؟

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلِ خانہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔واضح رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ماڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوں گے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے مڈل ٹیمپل کا بینچر بننا اعزاز ہے، جو عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔انہوں نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے۔قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close