بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی۔
ذرائع کے مطابق جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ بانئ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔آج بانئ پی ٹی آئی اور فیصل چوہدری کمرۂ عدالت میں گفتگو کرتے رہے، انہوں نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا کہ فواد چوہدری سے کہیں کہ لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔
بانئ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں