پی ٹی آئی کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کا فیصلہ

اسلام آباد ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی ہے، اسی طرح بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی یکم نومبر کو پشاور، 8 نومبر کو کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی جب کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائے گی، علاوہ ازیں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں سامنے آیا اور پتا چلا کہ اجلاس میں کورکمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر غور کیا، پرزور عوامی احتجاج سمیت ملک گیر تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کیلئے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا، اجلاس میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، اعظم سواتی اور انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے روا رکھی جانے والی سفّاکیّت کی شدید مذمت اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close