کنٹینر گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

قصور میں ایک کنٹینر کے گاڑیوں پر گرنے سے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قصور کے علاقہ تھہ شیخم میں نجی پیپر مل کے ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں سامان منتقل کرنے کے دوران کنٹینر موٹر سائیکل اور کار پر گر پڑا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مل کا کنٹینر کرین کے ذریعے اتارا جا رہا تھا کہ ٹوٹ کر گرگیا مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close