چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔
لاہور میں پولو ٹورنامنٹ کا ایک میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا تاہم صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری پر اسلام آباد اس لیے نہیں تھا کہ میں اپنا ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، یہ میرا حق ہے کہ میں اپنا ویک اینڈ جہاں مرضی گزاروں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تقریب میں سب تھے لیکن ویک اینڈ تھا تو میرا بھی حق ہے ویک اینڈ پر ریسٹ کروں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں