پی ٹی آئی رہنما گرفتار

کراچی پولیس نے ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عالمگیر خان اپنی سماجی تنظیم فکس اٹ کے پلیٹ فارم سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے آئے تھے، اس دوران پولیس نے عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ریڈ زون کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گورنر ہاؤس اور اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے رکھا ہے جس میں احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے، کراچی پریس کلب بھی ریڈ زون کی حدود میں آتا ہے جس کے باعث پولیس یہاں احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کرتی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close