ن لیگی ورکرز کو سرکاری اداروں میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے مخلص کارکنوں کے لیے اچھی خبر،سینئر ورکرز کو سرکاری اداروں کی کمیٹیوں اور بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ن لیگ پنجاب نے اس سلسلے میں تمام ضلعی اور ڈویژنل صدور و جنرل سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیاہے۔

رانا ثنا اللہ خان کی جانب سے بھیجے گئے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل صدور و جنرل سیکرٹریز متعلقہ ڈویژن کے اجلاس طلب کریں اور بیت المال، زکوٰۃ و عشر، پرائس کنٹرول، اور امن کمیٹی کے لیے موزوں نام فائنل کیے جائیں۔

مراسلے میں مزید ہدایت دی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی، واسا، ایل ڈی اے، اور مارکیٹ کمیٹیوں کے لیے بھی موزوں نام منتخب کیے جائیں۔ صدور و جنرل سیکرٹریز سینئر پارٹی ورکرز کے نام اور تجاویز مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی تجاویز و سفارشات مرتب کر کے پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مخلص اور دیرینہ کارکنوں کو ہی نامزد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close