وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپس میں اتفاق کیا کہ 27ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔ اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم پر دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج کی ملاقات میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں