رمیز راجہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

پی سی بی نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر رمیز راجہ کے کمنٹری کے دوران تبصرے میں نامناسب الفاظ کے معاملے پر براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کمپنی رمیز راجہ کے خلاف کارروائی بھی کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے باوجود کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔

رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا جبکہ میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کے کپتان سے بات چیت پر انہیں ٹوکتے رہے، سیریز کے دوران لیے گئے فیصلوں پر سوالات کیے جس کے جوابات پر انہوں نے اعتراضات بھی کیے۔

رمیز راجہ نے ایک موقع پر نعمان علی کے بارے میں کہا کہ لگتا ہےکہ نعمان میں خون کی کمی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر رمیز راجا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close