کے پی حکومت ایک مرتبہ پھرشیر افضل مروت کی کڑی تنقید کے نشانے پر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبر پختون خوا حکومت پر پھر تنقید کر دی ۔

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کابینہ میں چند وزراء صرف وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے شامل ہوئے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جس ڈی پی او نے ان پر گولیاں چلائیں اسے پشاور میں ایس ایس پی لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو جیلوں می ڈالنا تھا انہیں کے پی حکومت میں عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ لنگڑے لولے احتجاج نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close