عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر فیصل چودھری کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر ان کے وکیل فیصل چودھری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں جب میزبان عمران سلطان نے فیصل چودھری سے سوال کیا کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا؟ تو جواب میں فیصل چودھری نے کہا کہ میں نے آج بیرسٹر گوہر کے کہنے پر پٹیشن فائل کی ہے، لیگل ٹیم کیا ہے، میں تو خان صاحب کا وکیل ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو نہ کسی نے بتایا نہ رابطہ کیا۔فیصل چودھری نے کہا کہ وکیل کی ہوتی ہیں سروسز، اگر میں ڈیلیوری دے رہا ہوں تو میں رہوں گا، اگر میں نہیں کر سکتا تو میرے کلائنٹ کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی وکیل کرے۔

انہوں نے کہا کہ وکیل ایک دوسرے کی کامیابی سے حسد کا شکار تو ہوتے ہیں۔فیصل چودھری نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میں نے خان صاحب کو بتایا کہ یہ پٹیشن فائل کرنے والا ہوں تو انہوں نے کہا ”گو اہیڈ“ (کردو)۔ خان صاحب کے گو اہیڈ کے بعد میں تو کسی کی سنوں گا ہی نہیں۔سلمان ارکم راجہ کا نام سن کر انہوں نے کہا کہ ’جن کا آپ نام لے رہے ہیں میرے لئے اتنا اہم نہیں ہیں کہ ان کو ڈسکس کروں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close