سرکاری اساتذہ نے بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری اسکولز کے اساتذہ نے قابلیت جانچنے کے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

پنجاب کے اساتذہ نے گرینڈ ٹیچرز الائنس کے حکم پر ٹیچر اسیسمنٹ ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا ، امتحانی مراکز خالی رہے اور آن لائن ٹیسٹ کیلئے کمپیوٹر لیبز میں بھی کوئی نہ آیا۔گرینڈ ٹیچرز الائنس کے مطابق استاتذہ کو کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونین لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج کیا اور سوشل میڈیا پر احتجاجی اساتذہ کی تصویر پوسٹ کردی۔

رانا سکندر حیات نے لکھا بائیکاٹ کے غلط اسپیلنگ لکھنے والے بچوں کو کیا پڑھائیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ٹیسٹ کے ذریعے جن اساتذہ کو ٹریننگ کی ضرورت ہے، ان کی نشاندہی کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close