شیر افضل مروت کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو 2 مقدمات سےبری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ کیسز کی سماعت محمدعباس شاہ سنیئر سول جج نے کی۔ دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close