سپریم کورٹ ویب سائٹ سے قاضی فائز عیسیٰ کا نام ہٹا دیا گیا

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی۔

ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا،دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں ان سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز نے بھی شرکت کی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تقریب میں شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close