چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک اور بڑا منصب بھی سنبھال لیا

نئے چیف جسٹس کی تقرری پر سپریم جوڈیشل کونسل کی بھی تشکیل نو کر دی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے۔اس سے قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ نہیں تھے۔دو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے۔ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے دو سینئر ترین جج بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کی گئی تھی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں 3 جج صاحبان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close