جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے۔
سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر احتجاج مؤخر کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہا کہ آئینی ترمیم اس کانفرنس کے بعد لائی جائے، 2108ء کےبعد جو معاشی تباہی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سب کوششوں میں لگے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سود کے معاملے میں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا جو 2028ء سےنافذ العمل ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں