بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہو گیا

پشاور : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہوگیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے ان کے کان میں انفیکشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعدبشریٰ بی بی کی کسی سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو حبس بیجا میں رکھا گیا تھالیکن اب وہ محفوظ مقام پر ہیں، توشہ خانہ کی گاڑیوں کے معاملے پر آصف زرداری اور نواز شریف پر کیس ہےانہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی تھی، بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہی ہیں۔جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کی اینکسی میں قیام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close