تحریک انصاف نے فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی ٹیم سے نکال دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو اپنی لیگل ٹیم سے الگ کردیا، انہیں بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے بھی الگ کر دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیصل چودھری کو پی ٹی آئی وکلاء کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا ہے، فیصل چودھری اور انتظار پنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں تھے۔ ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چودھری نے بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، فیصل چودھری اور انتظار پنجوتھا مشاورت کے بغیر ملاقاتوں پر کام کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close