سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ کس نے کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیدیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وینز پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کی تیاری پہلے سے تھی، قیدیوں کو اٹک جیل لے جایا جارہا تھا، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اسلحہ سے لیس تھے، پولیس پر فائرنگ بھی کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close