اسلام آباد : ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کو ضمانتیں ملنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈی چوک احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی ضمانت منظور کی تھی، علیمہ خانم، عظمیٰ خان کی 20 ،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئی تھیں۔قبل ازیں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے دونوں خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکلاء صفائی سردار مصروف ایڈووکیٹ اور مرزا عاصم بیگ نے دلائل دیے۔
وکیل نے کہا کہ علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا ہے، پولیس جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کرچکی ہے، اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمہ میں دیگر ملزمان کی ضمانت ہوچکی ہے، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت بھی منظور کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں