لاہور (پی این آئی)میانوالی کے پہاڑی علاقے ملاخلیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی کے تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے ملا خیل میں پولیس نے 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔جس کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دس خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے تمام افسران و اہلکار محفوظ رہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے کہا کہ میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں