امریکی کانگریس کے 62 ارکان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط

واشنگٹن : امریکی کانگریس کے 62 ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدربائیڈن کو خط لکھ دیا، خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب کے دستخط بھی موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے باسٹھ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھا۔

خط میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی حفاظت کیلئے پاکستانی حکام سےگارنٹی لیں۔خط مین کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں اور امریکی پالیسی میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پرفوکس کیا جائے۔

خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب نے بھی دستخط کیے۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ورکنگ گروپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضے اوردیگرامورکی تلافی کی جائے اور باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے کہ سابق وزیراعظم کی غیر قانونی حراست کا ذمےدار کون ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close