اسلام آباد(پی این آئی) 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نیا ٹیرف لاگو کر دیا گیا۔
حکومت نے بجلی بلوں پر عایت ختم کر دی،رواں ماہ سے بجلی بلوں میں9 سے 29 روپے فی یونٹ تک نئے ٹیرف کے تحت بل بھیجے جائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ختم کر دیا گیا ہے اورغریب عوام پر پھر سے مہنگی بجلی کابوجھ ڈالا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں رواں ماہ سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں ملے گا بلکہ نئے مقررہ مہنگے ٹیرف کے تحت ہی صارفین کو بجلی کے بل بھیجے جائیں گے۔
اکتوبر کے مہینے میں نئے ریٹ کے حساب سے بلنگ کی جائے گی۔پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک سے 50 یونٹ تک 9 روپے 93 پیسے،51 سے 100 یونٹ تک 13 روپے 64 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک 29 روپے21 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا۔اِس کے علاوہ بجلی بلوں پر جرمانے کی پالیسی بھی تبدیل کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد ہونے والے جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں