والد کو زبردستی سینیٹ لا کر استعفیٰ دلوایا،منحرف سینیٹر کے بیٹے کا انکشاف

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو زبردستی سینیٹ لا کر استعفیٰ دلوایا گیا، ان کے والد تو پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے۔

اپنے بیان میں جہانزیب رونجھو نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی این پی نے اپنے سینیٹر سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ادا کیے گئے الفاظ پارٹی کمیٹی نے زبردستی بولنے کو کہا، پارٹی کے غیر اخلاقی اور غیر سنجیدہ اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close