کروڑوں کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف

کراچی ایئرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ڈی جی چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ شیراز احمد کی ٹیم نے چوری کے ایک اور کیس کا پردہ فاش کیا۔

ڈی جی پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل سے ضبط شدہ سامان کی غیر قانونی بڑی چوری کا پتہ لگالیا گیا ہے، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ضبط شدہ سرکاری ملکیتی اشیا کی ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ چور کی جانے والی اشیاء میں کھانے پینے کا سامان، مشینوں کے پرزے، الیکٹرانک آئٹمز، ایلومینیم شیٹس شامل تھی، ابتدائی جانچ پڑتال پر 3 کمپنیاں فراڈ میں میں ملوث پائی گئیں۔ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقار علی نے بتایا کہ چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، کمپنیوں نے کراچی ایئرپورٹ کے گڈز ٹرمینل سے سرکاری املاک کو چوری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close