رکن قومی اسمبلی کا جواں سالہ بیٹاحادثے جاں بحق

کراچی : ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، شاہ زیب نقوی ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے کلفٹن انڈرپاس میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت الیاس کے نام سے کی گئی۔جاں بحق نوجوان شاہ زیب نقوی ایم کیو ایم رکن اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا نکلا ، شاہ زیب نقوی کی عمر تئیس سال اور وہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔

شاہ زیب نقوی کی میت سہراب گوٹھ سرد خانے میں موجود ہے ، جہاں ایم کیو ایم قیادت اور کارکنان سہراب گوٹھ سرد خانے موجود ہے۔بیٹے کی ہلاکت سے متعلق ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کو نہیں بتایا گیا ہے ، کار حادثے اور بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر کے بعد وہ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئی ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما اس وقت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی رکن اور رکن قومی اسمبلی ہیں ، ان کے شوہر اور معروف صحافی انصار نقوی بھی جہاز حادثے میں جاں حق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close