نئے چیف جسٹس کی تقرری، حامد خان نے اعلان کر دیا

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے کی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ آؤٹ آف ٹرن دو بار چیف جسٹس تعینات کیے گئے جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم وکلا کے ساتھ مل کر نئے چیف جسٹس کےلیے اس تعیناتی کے خلاف تحریک چلائیں گے، توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے مزید کہا کہ یہ اقدام عدالت عظمیٰ کو تقسیم کرنے کےلیے کیا گیا ہے، وکلاء میں اگر کوئی تقسیم ہوئی تو بار کے اگلے الیکشن میں سامنے آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close