26ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ کیا ہے؟

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کی مجلسِ قائدین کا اجلاس آج منصورہ، لاہور میں ہو گا۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہو گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے۔جماعتِ اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ اسٹیمپ ثابت ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close