چارسو بلیو پاسپورٹ غیرمجازافراد کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو یہ بلیوپاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان جاری ہوئے، چون بلیوپاسپورٹ ابھی بھی غیرمجاز افراد استعمال کررہے ہیں۔
زرائع وزارت داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ ستاون ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کہتے ہیں کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تیرہ سو ریڈپاسپورٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔
بارہ ہزارسے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیرملکیوں شہریوں کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ پاسپورٹ سعودی حکام نے افغان شہریوں سے ریکورکیے ہیں،معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں