بانی پی ٹی آئی سے متعلق بہن نورین نیازی کا اہم بیان سامنے آ گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں میں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہنوں کو بغیر وجہ کے جیل میں ڈالا گیا ہے، جیل میں ملاقاتیں بھی بند کرا دی ہیں تو پریشانی ہو رہی ہے۔

نورین نیازی نے کہا کہ اللّٰہ کرے انصاف ملے اور نظر بھی آئے، عمران خان کو پارٹی قیادت پر بھروسہ ہے، ان سے ملتے ہیں لیکن فیملی کے لوگوں کو بھی ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close